کنٹری آفس ڈائریکٹوریٹ

پاکستان

شرمیلا رسول

Country Representative UN Women Pakistan
Sharmeela Rassool, Country Representative, UN Women Pakistan

کنٹری ریپریزنٹیٹو، یو این ویمن پاکستان

محترمہ شرمیلا رسول یو این ویمن پاکستان کی کنٹری ریپریزنٹیٹو ہیں۔ وہ سری لنکا کی سپریم کورٹ کی اٹارنی ایٹ لاء ہیں اور انٹرنیشنل ہیومن رائٹس لاء (ایل ایل ایم) میں ماسٹرز کر چکی ہیں۔ انہوں نے انٹیلکچوئل پراپرٹی لاء میں پوسٹ اٹارنی ڈپلومہ اور کمرشل آربٹریشن میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ کیا، اور کولمبو یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کی امیدوار ہیں۔ ستمبر 2020 میں یو این ویمن پاکستان میں شامل ہونے سے پہلے محترمہ شرمیلا رسول یو این ڈی پی بنگلہ دیش کے انسانی حقوق پروگرام کے لئے چیف ٹیکنیکل ایڈوائزر کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔ وہ اپنے کیریئر کے دوران متعدد قائدانہ عہدوں پر خدمات انجام دے چکی ہیں جن میں یو این ڈی پی لاؤ پی ڈی آر کے رول آف لاء اینڈ ہیومن رائٹس پروگرام میں بطور چیف ٹیکنیکل ایڈوائزر (جسٹس)، یو این ڈی پی پاکستان میں بحیثیت چیف ٹیکنیکل ایڈوائزر (جسٹس) اور صوبائی نمائندہ خیبرپختونخوا، یو این ڈی پی سری لنکا میں بطور پروگرام مینجر (ایکوئل اکسیس ٹو جسٹس پروگرام)، ایشیا فاؤنڈیشن میں بطور پروگرام آفیسر اور لیگل ایڈ کمیشن سری لنکا میں بحیثیت سربراہ ہیومن رائٹس بیورو خدمات شامل ہیں۔

ویپو نجیت کیٹونوٹی

Deputy Country Representative, UN Women Pakistan
Vipunjit Ketunuti, Deputy Country Representative, UN Women Pakistan. Photo: UN Women

ڈپٹی کنٹری ریپریزنٹیٹو، یو این ویمن پاکستان

جیکوئی ویپو نجیت کیٹونوٹی، یکم ستمبر 2020 سے یو این ویمن پاکستان کی ڈپٹی کنٹری ریپریزنٹیٹو ہیں، اور پروگرام مینجمنٹ سپیشلسٹ کے طور پر بھی کام کر رہی ہیں۔ وہ پروگرام سرگرمیوں کے انتظامی امور اور آپریشنل نگرانی کے فرائض انجام دے رہی ہیں اور خواتین اور لڑکیوں کو بااختیار بنانے اور صنفی برابری کو فروغ دینے کے لئے بھی کام کر رہی ہیں۔ وہ قانون کی حکمرانی، انصاف تک رسائی، خواتین اور امن و سلامتی پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے کنٹری آفس میں سٹریٹجک اور تکنیکی رہنمائی کی خدمات انجام دے رہی ہیں، مختلف پارٹنرز کے ساتھ ایڈووکیسی سرگرمیوں، کوآرڈینیشن اور استعداد میں بہتری کے لئے بھی کام کرتی ہیں اور پالیسیوں اور پروگراموں کی تشکیل، ان پر عملدرآمد اور نگرانی کے فرائض بھی انجام دیتی ہیں۔ جیکوئی ویپو نجیت کا تعلق تھائی لینڈ سے ہے اور وہ اقوامِ متحدہ میں کام کرنے کا بیس سالہ تجربہ رکھتی ہیں جس کے دوران وہ پالیسی مشاورت فراہم کرنے، گورننس کی سرگرمیوں کو باقاعدہ شکل دینے، بحران سے متاثرہ علاقوں میں سماجی ہم آہنگی پیدا کرنے، فلاحی سرگرمیوں میں معاونت فراہم کرنے کے لئے کام کرتی رہی ہیں۔

news
Latest news