نجی شعبے کے ساتھ شراکت داری

A collage of various activities of UN Women Pakistan with private sector partners

یو این ویمن پاکستان، 'ویمن امپاورمنٹ پرنسپلز' کی رہنمائی میں نجی شعبے کے ساتھ مل کر مقامِ کار، منڈی اور کمیونٹی میں صنفی برابری اور خواتین کی خودمختاری کو فروغ دینے کے لئے علوم کے باہمی تبادلے کو فروغ دینے اور بہترین مروجہ طریقوں کو اپنانے کی راہ ہموار کر رہا ہے اور سب کے لئے باوقار اور ہراسیت سے پاک ماحول پیدا کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ان پارٹنرز میں نشاط گروپ، جیز ٹیلی کام، فوڈ پانڈا اور پاکستان میں ڈبلیو ای پیز پر دستخط کرنے والے 120 سے زائد ادارے شامل ہیں۔ اس اشتراکِ عمل کے تحت ہونے والی سرگرمیوں سے نقل وحرکت کو محفوظ بنانے، ٹیلنٹ کو کام میں لانے کی راہیں پیدا کرنے، سی ایس آر کی رقوم کو صنف سے متعلق سرگرمیوں کے لئے استعمال میں لانے میں مدد دی جا رہی ہے اور کاروباری اداروں کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے کہ وہ خواتین کے ملکیتی کاروباری اداروں کو مدد ینے کے لئے پروکیورمنٹ کے صنفی تقاضوں سے ہم آہنگ طریقے اپنائیں۔

یو این ویمن اجتماعی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مشترکہ ایجنڈوں کو آگے بڑھانے اور مشترکہ اقدار پیدا کرنے کے لئے نجی شعبے کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

کاروباری اداروں کے ساتھ اشتراکِ عمل کے کئی طریقے ہیں:

  • کارپوریٹ پارٹنرز کے ساتھ مل کر 'ویمن امپاورمنٹ پرنسپلز جیسے یکساں معیارات وضع کرنے پر کام کیا جاتا ہے۔ ان اصولوں کی بدولت کاروباری اداروں کو عملی رہنمائی ملتی ہے کہ مقامِ کار، منڈی اور کمیونٹی میں خواتین کو کس طرح بااختیار بنایا جائے۔ صنفی برابری کے شعبے میں کسی ادارے کی کارکردگی کا جائزہ لینے میں معاونت کے لئے یو این ویمن نے "اصناف کے درمیان فرق کے تجزیہ کے لئے ڈبلیو ای پیز کا طریقہ وضع کیا ہے۔
  • یو این ویمن اپنے پارٹنرز کو ان عالمی آگاہی مہمات کا حصہ بننے پر حوصلہ افزائی کرتا ہے جو دنیا بھر میں لوگوں کی بہت بڑی تعداد تک پہنچتی ہیں اور اس طرح وضع کی جاتی ہیں کہ خواتین سے متعلق انتہائی اہمیت کے حامل امور اور ایس ڈی جیز پر اقدامات پر مائل کریں۔ یو این ویمن کی چند قابل ذکر مہمات یہ ہیں: HeForShe، اور Planet 50–50 by 2030: Step It Up for Gender Equality۔خواتین پر تشدد کے خاتمہ کے لئے سیکرٹری جنرل اقوامِ متحدہ کی مہم (UN Secretary-General’s UNiTE to End Violence against Women campaign) کے انتظامی امور بھی یو این ویمن انجام دے رہا ہے۔
  • پارٹنرز سے یو این ویمن کو عطیات کے وعدے لینے کی کوششیں کی جاتی ہیں اور ملکی دفاتر کے ذریعے انتہائی محرومی کا شکار خواتین اور لڑکیوں کے حالات بدلنے کے لئے کام کیا جاتا ہے۔ پارٹنرز اس سلسلے میں درج ذیل کے ذریعے یو این ویمن کی مدد کر سکتے ہیں:

 

UN Women x Jazz
UN Women x Nishat Mills Limited
UN Women x foodpanda
news
Latest news