یو این سسٹم کوآرڈینیشن
یو این ویمن صنف کو پورے نظام کے مرکزی دھارے میں لانے کے لئے اقوامِ متحدہ کی حکمت عملیوں، پالیسیوں اور اقدامات میں معاونت اور کوآرڈینیشن سے متعلق اپنے فرائض کی بجاآوری کو بتدریج بہتر بنانے کے لئے سرگرم عمل ہے۔
یو این ویمن، اقوامِ متحدہ کے مختلف اداروں کے ساتھ اپنے موجودہ اور سابقہ اشتراکِ عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے 'پاکستان کی پائیدار ترقی میں تعاون کے لئے اقوامِ متحدہ کے فریم ورک (یو این ایس ڈی سی ایف) ، 2023-2027، کے تحت مشترکہ پروگرام سرگرمیوں اور سرمایہ کی فراہمی بڑھانے پر بھرپور زور دے رہا ہے۔ یہ فریم ورک پانچ شعبوں پر مشتمل ہے جن میں سے ایک صنفی برابری اور خواتین کی خودمختاری ہے جس کی سرگرمیوں کی قیادت یو این ویمن کر رہا ہے۔ دیگر شعبوں میں یو این ویمن ایک پارٹنر ادارے کے طور پر اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔
صنفی برابری اور خواتین اور لڑکیوں کی خودمختاری پر انٹرایجنسی گروپ (GEWGE IAG)
یو این ویمن، 'جنڈر تھیم گروپ (جی ٹی جی)' کا کردار ادا کرنے والے اس گروپ کا سربراہ ہے۔ یہ انٹرایجنسی کوآرڈینیشن گروپ اقوامِ متحدہ کی کنٹری ٹیموں کو صنف کو مرکزی دھارے میں لانے کی سرگرمیاں بہتر بنانے کے لئے سٹریٹجک معاونت اور مشاورت فراہم کرتا ہے۔ یہ گروپ صنفی برابری کو فروغ دینے، تمام خواتین اور لڑکیوں کو صنفی تقاضوں سے ہم آہنگ کارکردگی اور سٹریٹجک منصوبہ بندی کے ذریعے بااختیار بنانے، صنف کے لحاظ سے الگ ڈیٹا مرتب کرنے، رپورٹنگ کرنے اور وسائل کے استعمال پر نظر رکھنے کے لئے سرگرم عمل ہے۔ کواپریشن فریم ورک پر عملدرآمد کی سرگرمیوں میں صنفی برابری یقینی بنانے کے لئے صنفی مہارتوں کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔
انٹرایجنسی جنڈر اینڈ ڈویلپمنٹ گروپ (INGAD)
یو این ویمن نہ صرف اس گروپ کا مستقل شریک سربراہ ہے بلکہ باری باری کی بنیاد پر اس کے شریک سربراہ اور سیکرٹیریٹ کا کردار بھی ادا کرتا ہے اور پاکستان میں ترقیاتی اور فلاحی سرگرمیوں کے شعبوں اور انٹرایجنسی کوآرڈینیشن میں صنفی برابری اور خواتین کی خودمختاری سے متعلق امور پر سٹریٹجک ڈائیلاگ اور مشترکہ ایڈووکیسی سرگرمیوں میں مدد دیتا ہے۔ دو طرفہ اداروں، کثیر فریقی اداروں (اقوامِ متحدہ کے ادارے) اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں (آئی ایف آئیز) پر مشتمل یہ نیٹ ورک 1985 سے کام کر رہا ہے اور انٹرایجنسی کوآرڈینیشن اور اشتراکِ عمل کے ذریعے صنفی برابری کو فروغ دینے کے لئے سرگرم عمل ہے۔