ہمارا تعارف
دنیا بھر میں صنفی برابری کا علمبردار ادارہ یو این ویمن، اس سلسلے میں معیارات وضع کرنے، اُن کی پاسداری یقینی بنانے، اور ایک ایسا ماحول قائم کرنے کے لئے سرگرم عمل ہے جس میں تمام خواتین اور لڑکیاں اپنے انسانی حقوق سے مستفید ہو سکیں اور اپنی صلاحیتوں کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لا سکیں۔ یو این ویمن صنفی برابری قائم کرنے کے لئے زندگی کے تمام شعبوں میں سرگرم کارکنوں اور فیصلہ ساز حلقوں کے لئے ایک قابل اعتماد پارٹنر اور ان کوششوں کو کامیاب بنانے کے لئے ایک رہنما کا کردار ادا کرتا ہے۔