سِوِل سوسائٹی

Artwork - 16 Days of Activism against Gender-based Violence
آرٹ ورک - صنفی بنیاد پر تشدد کے خلاف 16 دن کی سرگرمی۔ کریڈٹ: اقوام متحدہ خواتین

سِوِل سوسائٹی یو این ویمن کی سرگرمیوں کا ایک اہم ترین جزو ہے جو نئے خیالات، پالیسی نقطہ نظر، اشتراکِ عمل اور معاونت کے سلسلے میں کلیدی معاون کے طور پر فعال کردار ادا کرتا ہے۔

2011 میں یو این ویمن کے قیام کے بعد سے سِوِل سوسائٹی کے ساتھ اس کی پارٹنرشپ جدت آمیز اور سٹریٹجک نوعیت کی رہی ہے جس کے تحت سیاسی یکجہتی کو مضبوط بنانے اور حقوقِ نسواں کی تحریک کو آگے بڑھانے کے لئے کام کیا جا رہا ہے۔ اس تعلق کی بنیاد یہ اصول ہے کہ کوئی محروم نہ رہ جائے اور یہ حقیقت اس میں کلیدی حیثیت رکھتی ہے کہ خواتین اور لڑکیاں اپنی صنف، نسل، طبقے وغیرہ کی بناء پر مختلف شعبوں میں امتیاز اور تفریق کا شکار ہیں۔ اس وژن کے تحت انتہائی محروم طبقات کی ترقی اولین ترجیح کی حیثیت رکھتی ہے۔

یو این ویمن، سِوِل سوسائٹی بالخصوص خواتین اور نوجوانوں کی قیادت میں کام کرنے والی مقامی تنظیموں کی سرگرمیوں میں معاونت فراہم کرتا ہے، ان کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے، مقامی حالات کے مطابق مسائل کے حل فراہم کرتا ہے اور جیسے جیسے صنفی برابری اور حقوقِ نسواں کوفروغ دینے کے یہ منصوبے مرحلہ وار اپنی تکمیل کی جانب بڑھتے ہیں ان کی پائیداری یقینی بنانے کے اقدامات بھی کئے جاتے ہیں۔ پاکستان کنٹری آفس سِوِل سوسائٹی تنظیموں کو مضبوط بنانے اور ان کے کام کرنے کے طریقوں کو مزید بہتر بنانے کے لئے اپنی سرگرمیاں جاری رکھے گا تاکہ یہ تنظیمیں اسی طرح کمیونٹیز کی معاونت کا سلسلہ جاری رکھیں اور متعلقہ حکومتی فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں۔

news
Latest news