ویب سائٹ استعمال کرنے کی شرائط

وضاحت | لنک | ویب سائٹ کے انٹرایکٹو حصے | استثناء | عام امور

یہ ویب سائٹ استعمال کرنے پر یہ تصور کیا جائے گا کہ آپ درج ذیل شرائط وضوابط سے متفق ہیں:

یو این ویمن نے یہ ویب سائٹ ("ویب سائٹ")  اُن لوگوں کی سہولت کے لئے بنائی ہے جو اس سے استفادہ کرتے ہیں ("صارفین")۔ یہاں دی گئی معلومات صرف معلوماتی مقاصد کے لئے ہیں۔ یو این ویمن کی جانب سے صارفین کو اجازت دی گئی ہے کہ وہ اس ویب سائٹ کو دیکھ سکتے ہیں، ویب سائٹ پر دی گئی معلومات، دستاویزات اور مواد (بحیثیت مجموعی "مواد") غیرتجارتی مقاصد کے لئے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں، اسے کاپی کر سکتے ہیں،  لیکن  انہیں کسی دوسرے کو فروخت کرنے یا تقسیم کرنے یا ان سے ماخوذ تخلیقات تیار کرنے کا حق نہیں دیا گیا۔ ویب سائٹ کا یہ استعمال ذیل میں بیان کئے گئے شرائط وضوابط کا پابند ہے اور بعض مخصوص پابندیاں ایسی بھی ہیں جو اس ویب سائٹ پر دئیے گئے مواد کے بعض مخصوص حصوں پر لاگو ہوتی ہیں۔ ذاتی یا تعلیمی مقاصد سے ہٹ کر کسی بھی دوسرے مقاصد کے لئےاس مواد کے کسی بھی حصے کو استعمال کرنے، دوبارہ تیار کرنے یا اس کا ترجمہ کرنے کے لئے یو این ویمن سے پیشگی تحریری اجازت لینا ضروری ہے۔

وضاحت

اس ویب سائٹ پر مواد "جیسے ہے" کی بنیاد پر فراہم کیا جاتا ہے جس پر کسی قسم کی جلی یا خفی ضمانت نہیں دی جا سکتی، مثلاً اس بات کی ضمانت کہ اس کی تجارت ہو سکتی ہے، یا یہ کسی خاص مقصد کے لئے موزوں ہے، یا یہ  ہر قسم کی خلاف ورزی سے پاک ہے۔ یو این ویمن خاص طور پر ایسی کوئی ضمانت نہیں دے سکتا یا اقرار نہیں کر سکتا کہ ایسا کوئی بھی مواد ہر لحاظ سے درست یا مکمل ہے۔ یو این ویمن ایک خاص مدت کے بعد کوئی اطلاع دئیے بغیر اس ویب سائٹ پر دئیے گئے مواد میں نئے اضافے کرتا ہے، اس میں تبدیلیاں کرتا ہے، اسے بہتر بناتا ہے یا اپ ڈیٹ کرتا ہے۔ کسی بھی صورت میں یو این ویمن یا اقوامِ متحدہ ایسے کسی بھی نقصان، ضیاع، ذمہ داری یا اخراجات کی ادائیگی کا ذمہ دار نہیں ہو گا جس کے بارے میں یہ دعویٰ کیا جائے کہ یہ اس ویب سائٹ کو استعمال کرنے کے نتیجے میں ہوا، مثلاًدیگر باتوں کے علاوہ  اس صورت میں کہ اس میں کسی نقص، خطا، بھول چوک، تعطل یا تاخیر پر اس قسم کا کوئی دعویٰ کیا جائے۔ کسی بھی صورت میں، دیگر باتوں سمیت غفلت یا کوتاہی پر یو این ویمن یا اقوامِ متحدہ کسی بلاواسطہ، بالواسطہ، واقعتاً، خاص طور پر یا کسی نتیجے کے طور پر ہونے والے نقصان کا ذمہ دار نہیں ہو گا، چاہے اس کے خدشے کے بارے میں آگاہ بھی کیا گیا ہو۔

ویب سائٹ صارفین خاص طور پر اس بات کو تسلیم کرتے ہیں اور اس بات سے متفق ہیں کہ یو این ویمن کو کسی بھی صارف کے کسی فعل کا ذمہ دار قرار نہیں دیا جا سکتا۔

اس ویب سائٹ پر مختلف معلومات فراہم کرنے والوں کی جانب سے آراء، مشورے اور بیانات بھی دئیے گئے ہیں۔ ویب سائٹ پر دئیے گئے کسی بھی دستخط شدہ آرٹیکل، سٹڈی، تحقیقی رپورٹ یا دیگر تحریروں میں ظاہر کی گئی آراء کے ذمہ دار صرف ان کے مصنفین ہیں۔ یو این ویمن کوئی ایسا اقرار نہیں کرتا، کوئی ایسی تصدیق یا توثیق نہیں کرتا کہ کسی معلومات فراہم کرنے، اس ویب سائٹ کے کسی صارف، یا کسی دیگر فرد یا ادارے کی طرف سے دیا گیا کوئی مشورہ، رائے، بیان یا دیگر معلومات درست یا قابل اعتبار ہیں، اور نہ ہی یہ بات ضروری ہے کہ یہ مشورے، آراء یا بیانات، یا دیگر معلومات یو این ویمن، اقوامِ متحدہ یا اس کی رکن ریاستوں کے خیالات کی نمائندگی کرتے ہوں گے۔

کسی بھی مشورے، آراء، بیان، یا دیگر معلومات پر صارفین اگر کسی بھی طریقے سے انحصار کریں گے وہ ان کی اپنی ذمہ داری ہو گی۔ یو این ویمن، اقوامِ متحدہ، ان کے متعلقہ ایجنٹ، ملازمین، معلومات  یا مواد فراہم کرنے والے افراد یا ادارے، یہاں دئیے گئے مواد کو استعمال کرتے ہوئے اس میں کسی غلطی، خطا، اس کی تشریح، اس میں سے حذف کئے گئے مواد، کسی نقص یا تبدیلی پر یا اس کے بروقت یا مکمل ہونے یا نہ ہونے پر کسی صارف کو جوابدہ نہ ہوں گے، اور نہ ہی وہ اس کے نتیجے میں ہونے والے کسی نقصان، کسی کام کی انجام دہی میں ناکامی، کمپیوٹر وائرس، یا ذریعہ ابلاغ کی خرابی، خواہ اس کا سبب کچھ بھی ہو، پر جوابدہ ہوں گے۔

اس ویب سائٹ کو استعمال کرنے کی ایک شرط کے طور پر صارف اقوامِ متحدہ کو کسی ایسے یا ہر قسم کے افعال، دعووں، ضیاع، نقصانات، ذمہ داریوں اور اخراجات (بشمول کسی معقول اٹارنی یا وکیل کی فیس) سے بری الذمہ قرار دیتا/ دیتی  ہے جو اس ویب سائٹ کے استعمال سے صارف کو پیش آئے جس میں دیگر کے علاوہ  کسی ایسے مبینہ بیان سے متعلق دعوے بھی شامل ہیں جو اگر درست ہوں تو صارف کی جانب سے ان شرائط وضوابط کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتے ہوں۔ اگر صارف اس ویب سائٹ پر دئیے گئے کسی مواد یا استعمال کی کسی بھی شرائط وضوابط پر غیرمطمئن ہو  تو صارف کے لئے اس کے ازالہ کی واحد صورت یہی ہے کہ وہ اس ویب سائٹ کا استعمال ترک کر دے۔

اس ویب سائٹ پر کئی ایسے لنک اور حوالہ جات دئیے گئے ہیں جو صارف کو کسی تیسرے فریق کی ویب سائٹ پر لے جاتے ہیں۔ لنک پر کھلنے والی یہ ویب سائٹس یو این ویمن کے کنٹرول میں نہیں ہیں اور یو این ویمن لنک پر کھلنے والی کسی بھی ویب سائٹ یا اس پر دئیے گئے کسی لنک سے کھلنے والی ویب سائٹ پر موجود مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔ یو این ویمن یہ لنک صرف صارفین کی سہولت کے لئے فراہم کرتا ہے اور کوئی بھی لنک یا حوالہ دینے کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہو گا کہ یو این ویمن یا اقوامِ متحدہ اُس ویب سائٹ کی تائید و توثیق کرتا ہے۔

ویب سائٹ کے انٹرایکٹو حصے

یو این ویمن کسی صارف کے کسی ایسے فعل کے حوالے سے کوئی ذمہ داری قبول نہیں کرتا جو  کسی بلیٹن بورڈ، چیٹ روم یا صارفین کی طرف سے مواد پیش کرنے کے کسی بھی دیگر نظام کی صورت میں اس ویب سائٹ پر دیا جائے، یا کوئی بھی ایسا مواد جو صارفین کی طرف سے جمع کرایا گیا ہو اور اس ویب سائٹ پر دیا گیا ہو۔

صارفین اتفاق کرتے ہیں کہ وہ ان فورمز کو صرف ایسے پیغامات اور مواد جمع کرانے، بھجوانے اور وصول کرنے کے لئے استعمال کریں گے جو موزوں ہو اور اس فورم سے متعلق ہو۔ صارفین اتفاق کرتے ہیں کہ وہ کسی فورم کو استعمال کرتے وقت درج ذیل میں سے کوئی کام نہیں کریں گے:

  1. دوسروں کو بدنام کرنا، بدسلوکی کرنا، ہراساں کرنا، تعاقب کرنا، دھمکی دینا یا کسی دوسرے طریقے سے قانونی حقوق (مثلاً پرائیویسی اور تشہیر کے حقوق) کی خلاف ورزی کرنا
  2. کوئی ہتک آمیز، فسخ، فحش، ناشائستہ یا غیرقانونی مواد یا معلومات شائع کرنا، پوسٹ کرنا، تقسیم کرنا یا پھیلانا
  3. کوئی ایسی فائل اپ لوڈ یا اٹیچ (Attach) کرنا جس میں کوئی ایسا سافٹ ویئر یا دیگر مواد شامل ہو جسے دانشورانہ ملکیت کے قوانین (یا پرائیویسی اور تشہیر کے حقوق) کے تحت تحفظ حاصل ہو، تاوقتیکہ یہ اس صارف کی ملکیت ہو یا اسے اس کے حقوق حاصل ہوں یا وہ قانون کے تحت حسب ضرورت ہر قسم کی رضامندی حاصل کر چکے ہوں
  4. کوئی ایسی فائل اپ لوڈ یا اٹیچ (Attach) کرنا جس میں کوئی وائرس، کرپٹ فائل یا اس نوعیت کے کوئی دیگر سافٹ ویئر یا پروگرام ہوں جو کسی دوسرے کمپیوٹر کی کارکردگی کے لئے نقصان کا باعث بن سکتے ہوں
  5. اپ لوڈ کی جانے والی کسی فائل میں سے مصنف سے متعلق معلومات، قانونی نوٹس یا ملکیتی معلومات یا لیبل وغیرہ کو مٹانا (Deleteکرنا)
  6. اپ لوڈ کی جانے والی کسی فائل میں دئیے گئے سافٹ ویئر یا دیگر مواد کے نقطہ آغاز (Origin) یا ذریعہ (Source) کے بارے میں غلط بیانی کرنا
  7. کسی اشیاء یا خدمات کی تشہیر کرنا یا فروخت کے لئے پیش کرنا، یا سروے، مقابلے (Contest) یا چین لیٹر (Chain Letter) پر کام  کرنا یا فارورڈ (Forward) کرنا، یا کوئی ایسی فائل ڈاؤن لوڈ کرنا جو فورم کے کسی دوسرے صارف نے پوسٹ کی ہو اور جس کے بارے میں اس صارف کو معلوم ہو یا معقول حد تک معلوم ہونا چاہئے کہ قانونی طور پر اسے اس طریقے سے تقسیم نہیں کیا جا سکتا

یو این ویمن ان فورمز پر پوسٹ کئے جانے والے تمام مواد کی نگرانی نہیں کرتا۔ تاہم اسے صارفین کی طرف سے فورمز پر موصول ہونے والے کسی بھی مواد کو کسی بناء پر اور کوئی اطلاع دئیے بغیر ہٹانے کا اختیار حاصل ہے۔

استثناء

یہاں دی گئی کسی بھی بات سے یہ مراد نہ لی جائے یا یہ نہ سمجھا جائے کہ اس سے اقوامِ متحدہ کو خاص طور  پر حاصل مراعات اور استثناء پر کوئی حد عائد ہو گئی ہے یا اقوامِ متحدہ ان سے دستبردار ہو گیا ہے۔

عام امور

یو این ویمن کو کلی صوابدید پر، بلاشرکت غیرے یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ اس ویب سائٹ یا کسی بھی مواد کو کسی بھی حوالے سے تبدیل، محدود یا بند کر سکتا ہے۔ یو این ویمن اس ضمن میں کسی صارف کی ضروریات کو خاطر میں لانے کا ذمہ دار نہیں ہو گا۔

یو این ویمن کو کلی صوابدید پر یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ کسی صارف کو اس ویب سائٹ یا اس کے کسی حصے تک رسائی سے روک سکتا ہے۔

ویب سائٹ استعمال کرنے کی ان شرائط میں شامل کسی بھی بات سے یو این ویمن کی دستبرداری حتمی ہو گی ماسوائے کوئی ایسی بات جو اس کے مجاز نمائندے کی جانب سے تحریری شکل میں دستخط کے ساتھ دی جائے۔

news
Latest news