یو این ویمن کی پروکیورمنٹ سرگرمیاں

Amira Abi Khalil operates a forklift to move palettes of tile. She has owned and operated her brick and stone trading company in Lebanon since 1997. UN Women procures goods and services from women-owned firms such as hers. Photo: UN Women/Joe Saade.
فوٹو: یو این ویمن/ جوء ساڈے

یو این ویمن اپنے پروگرام کی سرگرمیوں کے سلسلے میں ہر سال 100 ملین امریکی ڈالر سے زائد مالیت کی خدمات، سہولیات اور اشیاء کی پروکیورمنٹ کرتا ہے۔ یو این ویمن دنیا بھر میں صنفی برابری کے فروغ اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے پرعزم ہے اور اس کے ساتھ ساتھ "سبز" تصور پر مبنی نتائج کے حصول کے لئے سرگرم عمل ہے جن میں شفافیت اور افادیت پر خصوصی زور دیا جاتا ہے۔ یو این ویمن نے اپنے پارٹنر ز– مثلاً حکومتوں، اقوامِ متحدہ کے دیگر اداروں اور کارپوریشنز – کو ضروری طریقے فراہم کرنے اور ان کی صلاحیتیں بہتر بنانے کے لئے پرعزم ہے تاکہ صنفی تقاضوں سے ہم آہنگ پروکیورمنٹ سرگرمیوں پر کام کر کے اور ان کی حوصلہ افزائی کے ذریعے سماجی و اقتصادی مقاصد کا حصول یقینی بنایا جا سکے۔ اسی بناء پر یو این ویمن نے اپنا قائدانہ کردار ادا کرتے ہوئے صنفی امور کو اپنی پروکیورمنٹ سرگرمیوں کا حصہ بنا دیا ہے۔

مزید معلومات (انگریزی میں):

موجودہ سرگرمیاں

یو این ویمن اپنے نئے ای آر پی سسٹم: کوانٹم ای آر پی (Quantum ERP) کی جانب منتقل ہو چکا ہے۔ اس سسٹم میں دنیا بھر میں یو این ویمن کی طرف سے شروع کی گئی پروکیورمنٹ سرگرمیاں براہِ راست فراہم کر دی جاتی ہیں۔ تمام سپلائیرز کے لئے متعلقہ پروکیورمنٹ نوٹس میں دئیے گئے ویب سائٹ پتہ کے ذریعے نئے ای آر پی سسٹم میں رجسٹریشن کرانا ضروری ہے۔ رجسٹرڈ سپلائیرز اس ویب سائٹ پر جا کر سسٹم تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں: supplier.quantum.partneragencies.org۔ سسٹم میں رجسٹرڈ تمام سپلائیرز ہر پروکیورمنٹ نوٹس پر مزید کارروائی کی دستاویزات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لئے دیکھیں:“UN Women Quantum supplier guideline” (PDF, 2.6MB).

علاقائی اور ملکی دفاتر سے شروع کی جانے والی سرگرمیاں:

ضروری کارروائی کی دستاویزات

کنٹریکٹ کا اجراء

یو این ویمن کی جانب سے 100,000 امریکی ڈالر سے زائد مالیت کی سرگرمیوں کے لئے جاری کئے گئے کنٹریکٹس کی فہرستیں ذیل میں دی گئی ہیں:
2021 | 2020 | 2019 | 2018 | 2017 | 2016 | 2015 | 2014 | 2013

یو این ویمن کی جانب سے یورپی یونین کے مالی تعاون 15,000 یورو سے زائد مالیت کی سرگرمیوں کے لئے جاری کئے گئے کنٹریکٹس کی فہرستیں ذیل میں دی گئی ہیں:
2021 |  2020

پروکیورمنٹ: پروکیورمنٹ سے مراد مختلف خدمات، سہولیات اور اشیاء کا حصول یا خریداری ہے۔

وینڈر: وینڈر سے مراد وہ تمام ادارے، کمپنیاں یا افراد ہیں جن سے یو این ویمن مختلف خدمات، سہولیت اور اشیاء حاصل کرتا ہے۔

news
Latest news