اقوامِ متحدہ کے نظام میں باہمی رابطہ

فوٹو: یونائٹ اِن افریقہ/ میلاترا تمرات

کثیرثقافتی نظام کے مختلف اجزاء مل کر کام کریں تو کہیں بہتر نتائج سامنے آ سکتے ہیں – اور کمیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔ اقوامِ متحدہ کے نظام  میں یو این ویمن کو خواتین کے حقوق اور مواقع کو صحیح معنوں میں حقیقت کا روپ دینے کی کوششوں کی قیادت کرنے، انہیں فروغ دینے اور باہمی رابطہ کی سرگرمیاں انجام دینے کا فریضہ سونپا گیا ہے۔ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی، اقوامِ متحدہ کے نظام میں شامل تمام اجزاء پر زور دیتی ہے کہ وہ اپنے مینڈیٹ کے اندر رہتے ہوئے صنفی برابری اور خواتین کو بااختیار بنانے کی سرگرمیوں کو فروغ دیں اور اس امر کو یقینی بنائیں کہ دستاویزی شکل میں کئے گئے وعدے عملی میدان میں پیشرفت کا باعث بنیں۔

اس سلسلے میں یو این ویمن عالمی ، علاقائی اور قومی  سطحوں پر اقوامِ متحدہ کے موثر اقدامات کو مستحکم بنانے میں مدد دیتا ہے۔ صنفی برابری کو  پروگراموں اور پالیسیوں میں مرکزی حیثیت  دلوانے کے لئے صلاحیتیں بہتر بنانے میں مدد دی جاتی ہے، اس مقصد کے لئے زیادہ وسائل مختص کرنے کی وکالت کی جاتی ہے اور مشترکہ ترقیاتی پروگراموں کے سلسلے میں رہنمائی فراہم کی جاتی ہے اور ان پر عملدرآمد کیا جاتا ہے۔ یو این ویمن خواتین سے متعلق کئے گئے معاہدوں اور وعدوں پر احتساب کی پاسداری کے اقدامات کی حمایت کرتا ہے اور اقوامِ متحدہ  میں خواتین کی حیثیت   پر علوم و معلومات میں اضافے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

news
Latest news