اس ویب سائٹ پر رسائی پر، صارف کے بارے میں بعض معلومات، مثلاً انٹرنیٹ پروٹوکول (آئی پی) کے پتے، ویب سائٹ پر دیکھے گئے صفحات، اس کے لئے استعمال کئے گئے سافٹ ویئر اور اس پر صرف کئے گئے وقت کے ساتھ ساتھ اس نوعیت کی دیگر معلومات اقوامِ متحدہ اور ویب انیلیٹکس سرورز پر سٹور ہو جائیں گی۔ ان معلومات میں خاص طور پر کسی صارف کی نشاندہی نہیں ہو گی۔ یہ معلومات صرف داخلی طور پر ویب سائٹ ٹریفک کے تجزئیے کے لئے استعمال کی جائیں گی۔ جو صارفین اس ویب سائٹ پر دئیے گئے فارمز پر اپنی منفرد شناختی معلومات، مثلاً نام، پتہ، اور دیگر معلومات فراہم کریں گے، ان کی یہ معلومات صرف شماریاتی مقاصد کے لئے استعمال کی جائیں گی اور انہیں عام رسائی کے لئے شائع نہیں کیا جائے گا۔ تاہم اقوامِ متحدہ ان معلومات کی حفاظت کی کوئی ذمہ داری نہیں لیتا۔