یو این ویمن میں ملازمت کے مواقع

یو این ویمن میں شامل ہو کر صنفی برابری کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

یو این ویمن کے لئے کام کرنے کی چند اہم وجوہات

  • یہ صنفی برابری کے لئے سرگرم مایہ ناز عالمی ادارہ ہے –جدت آمیز پروگراموں اور مکمل  آگاہی پر مبنی مہارت کی بدولت یو این ویمن صنفی برابری کے فروغ کی عالمی سرگرمیوں کا مرکز ومحور ہے۔
  • یہ صنفی برابری کی خاطر کام کرنے والے ہر طرح کے لوگوں کی شاندار کمیونٹی ہے – یو این ویمن کے اسی فیصد عہدوں پر فائز افراد فیلڈ میں کام کرتے ہیں۔ دو ہزار سے زائد افراد پر مشتمل یو این ویمن کی ٹیم کا حصہ بنیں جس میں شامل افراد 150 سے زائد مختلف قومیتوں کی نمائندگی کرتے ہیں اور چیلنج سے بھرپور، عالمی سطح کی انتہائی ثمرآور سرگرمیوں پر کام کر رہے ہیں۔
  • یہ دنیا بھر میں خواتین اور لڑکیوں کو بااختیار بنانے کے لئے صحیح معنوں میں بامعنی کام کر رہا ہے –یو این ویمن دنیا بھر کی حکومتوں اور سول سوسائٹی کے ساتھ مل کر ایسے قوانین، پالیسیوں، پروگراموں اور خدمات و سہولیات کی تشکیل پر کام کرتا ہے جن کا مقصد خواتین اور لڑکیوں کو اس قابل بنانا ہے کہ وہ اپنے حقوق کی بات کر سکیں اور اپنے لئے دستیاب مواقع کو مزید پھیلا سکیں۔

صنفی برابری اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے یو این ویمن کے عالمی لائحہ عمل کے بارے میں مزید معلومات حاصل کریں۔ آئیں ہمارے ساتھ مل کر کام کریں!

مزید معلومات (انگریزی میں):

news
Latest news