رہنما دستاویزات

متعدد بین الاقوامی معاہدے یو این ویمن کی سرگرمیوں میں رہنمائی کا کام دیتے ہیں:

 یو این ویمن کا کلیدی منصوبہ، 2022–2025    جس میں حکمت عملی کے اعتبار سے یو این ویمن کی سمت، مقاصد اور سوچ کا تعین کیا گیا ہے جو صنفی برابری کے قیام اور تمام خواتین اور لڑکیوں کو بااختیار بنانے کی کوششوں میں مدد دیتے ہیں۔یو این ویمن نہ صرف    بیجنگ ڈیکلریشن اینڈ پلیٹ فارم فار ایکشن   کی حمایت کرتا ہے بلکہ   پائیدار ترقی کے لئے ایجنڈا 2030  کو صنفی تقاضوں کی روشنی میں عملی جامہ پہنانے کا حامی ہے۔

 خواتین کے خلاف ہر طرح کے امتیاز کے خاتمہ کا کنونشن   (سی ای ڈی اے ڈبلیو)  اور اس کا  اختیاری پروٹوکول۔ "خواتین کے حقوق کا بل" یو این ویمن کے تمام پروگراموں میں مرکزی حیثیت کا حامل ہے۔ 185 سے زائد ممالک اس کنونشن میں بطور فریق شامل ہیں۔

  بیجنگ ڈیکلریشن اینڈ پلیٹ فارم فار ایکشن   (پی ایف اے)۔ 1995 میں خواتین پر چوتھی عالمی کانفرنس میں دنیا بھر کی حکومتوں نے اس دستاویز کی منظوری دی جس میں ان حکومتوں کی طرف سے خواتین کے حقوق کے فروغ کے لئے کئے گئے وعدے بیان کئے گئے ہیں۔ سال 2000 میں رکن ریاستوں نے اس پر  پیشرفت کے پنجسالہ عالمی جائزہ   کے دوران اس کی توثیق کی اور اس پلیٹ فارم کو مزید مضبوط بنایا جبکہ 2005 میں  دس سالہ جائزہ  ، 2015 میں  15 سالہ جائزہ ،  2015 میں  20 سالہ جائزہ   ، اور 2020 میں  25 سالہ جائزہ   کے دوران اس پر عملدرآمد تیز کرنے کا عہد کیا گیا۔

  خواتین، امن اور سلامتی پر سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 1325 (2000) میں اس امر کو تسلیم کیا گیا ہے کہ خواتین پر جنگ کے اثرات مختلف ہوتے ہیں اور اس میں تنازعات کی روک تھام اور تصفیہ کے حوالے سے فیصلہ سازی میں خواتین کا کردار بڑھانے کی ضرورت پر ایک بار پھر زور دیا گیا۔ اس کے بعد اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے خواتین، امن اور سلامتی پر مزید سات قراردادوں کی منظوری دی:  1820 (2008)،  1888 (2009)،  1889 (2009)، 1960 (2010)، 2106 (2013)، 2122 (2013)، 2242 (2015)، 2467 (2019)، اور 2493 (2019)۔ یہ 10 قراردادیں مجموعی حیثیت میں تنازعات سے متاثرہ ممالک میں خواتین کی صورتحال میں بہتری کے لئے ایک ناگزیر فریم ورک کا کام دیتی ہیں۔

ستمبر 2015 میں حکومتوں نے ایک شاندار   ایجنڈا پر عملی اتحاد کا مظاہرہ کیا جس میں 17 نئے  پائیدار ترقی کے عالمی مقاصد  (ایس ڈی جیز)  اور 169 اہداف شامل ہیں جن کے مقاصد میں 2030 تک غربت کا خاتمہ، عدم مساوات کے خلاف جدوجہد اور خوشحالی کے فروغ کے ساتھ ساتھ ماحول کا تحفظ شامل ہیں۔ اس سے قبل 2000 سے 2015 تک  ہزاریہ ترقیاتی مقاصد  پر کام کیا گیا۔

news
Latest news