معلومات کا تحفظ
یو این ویمن نے اپنے مینڈیٹ، کلیدی مقاصد اور روزمرہ سرگرمیوں میں مدد و معاونت کے لئے نہ صرف اپنے ادارے کے پاس موجود تمام طبعی اور الیکٹرانک اثاثوں کی رازداری، سلامتی اور دستیابی کو محفوظ رکھنے بلکہ اپنے متعلقہ فریقوں کو بھی تحفظ دینے کا تہیہ کر رکھا ہے۔
سائبر سکیورٹی کے مسائل کی اطلاع: یو این ویمن اپنے انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز (آئی سی ٹی) سسٹمز کے حفاظتی اقدامات بہتر بنانے کے لئے عوام کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ عوامی رسائی کے لئے دستیاب یو این ویمن کے سسٹمز اور اثاثوں کو درپیش خطرات کوسامنے لانے کی کوششوںمیں مدد دیں اور سائبر سکیورٹی کے مسائل کی اطلاع ضرور دیں۔
معلومات کے تحفظ میں مدد دینے والی شخصیات اور ادارے: یو این ویمن ان تمام افراد اور اداروں کا شکرگزار ہے جنہوں نے ادارے کے انفارمیشن سسٹمز، ڈیٹا اور آئی سی ٹی کے ذرائع کے حفاظتی اقدامات بہتر بنانے میں مدد دی اور اس سلسلے میں سامنے آنے والے خطرات اور مسائل کی اطلاع دی۔
سکیم الرٹ: یو این ویمن کو بعض ایسے مراسلات جو ای میل کے ذریعے،مختلف ویب سائٹس سے اور عام ڈاک کے ذریعے یا چربہ کی شکل میں گردش کر رہے ہیں، کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جن میں غلط طور پر یہ کہا گیا ہے کہ یہ یو این ویمن، اقوامِ متحدہ اور/ یا اس کے عہدیداروں کی جانب سے یا ان کے ساتھ مل کر جاری کئے گئے ہیں۔ ان کا مقصد لوگوں سے رقم حاصل کرنا اور/ یا بیشتر صورتوں میں لوگوں کی ذاتی معلومات حاصل کرنا ہے اور یہ دھوکہ دہی پر مبنی ہیں۔